Todays News

مسلم لیگ ن کا کورونا ریلیف پیکج سے متعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ


لاہور : مسلم لیگ ن نے کوروناریلیف پیکج سےمتعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ منظرعام پرلانےکامطالبہ کردیا اور کہا قوم کوسچائی کاپتہ چلناچاہیے، حکومت سے رسیدیں مانگنے پرآڈیٹر جنرل کی رپورٹ چھپائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کوروناریلیف پیکج سےمتعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ منظرعام پرلانےکامطالبہ کرتے ہوئے کہا 1200 ارب پرآڈٹ رپورٹ پبلک ہونےسےروکی جا رہی ہے ، پہلےدوائیوں کے500 ارب ،اب ریلیف پیکج کھا گئے جبکہ سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی خودآڈیٹرجنرل نے کی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے1.386 ارب ڈالرکوروناکےلیےآئے ، ورلڈ بینک کے153 ملین ، ایشیائی بینک کے300 ملین ڈالرز اور یورپی یونین کے 150 ملین یوروز کاحساب ابھی رہتا ہے ، یہ پیسہ کوروناوباکےمقابلے کےلئےپاکستانی حکومت کودیاگیا۔

ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف فسکل مانیٹرمیں اس پیسے کے استعمال پرسوال اٹھایاگیا ، 1200ارب کامعاملہ ایک اوررنگ روڈسکینڈل دکھائی دیتاہے ،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سامنے لائی جائے ، قوم کوسچائی کاپتہ چلناچاہیے، حکومت سے رسیدیں مانگنےپرآڈیٹر جنرل کی رپورٹ چھپائی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےویکسین کی بروقت بکنگ میں کیوں مجرمانہ غفلت برتی؟ بروقت ویکسین منگوالی جاتی توہزاروں زندگیاں بچائی جاسکتی تھیں ، ریلیف فنڈکےکےساتھ وہی ہواجوآٹاچینی ، رنگ روڈمیں ہوچکا۔

Exit mobile version