Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
مسلم لیگ ن کا اجلاس، مریم نواز اور حمزہ شہباز میں اختلافات، سخت جملوں کا تبادلہ
Abdul Rehman
لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز میں اختلافات پیدا ہوگئے، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کا استعمال بھی کیا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کو مسلم لیگ ن کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق پی ڈی ایم کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا، جس میں شریف خاندان کی اہم شخصیات اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم اور پارٹی سیاست سے متعلق حکمت عملی مرتب کرنے کے دوران رہنماؤں میں اختلاف ہوا۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کی سیاست پر تنقید کی جس پر نواز شریف نے بیٹی سے ناراضی کا اظہار کیا جبکہ حمزہ شہباز نے اس کا بھرپور انداز میں جواب دیا۔
اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ’اگر ہمیں اسی طرح سیاست کرنی ہے تو مسلم لیگ (ن) تقسیم ہوجائےگی، میرے سیاسی استاد نوازشریف ہیں تو میں کس طرح سے ایسی (جارحانہ) سیاست کرسکتا ہوں‘۔
مریم نواز کے اعتراض پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ میری طرز سیاست پر اعتراض کررہی ہیں تو آپ اپنے والد پر اعتراض کررہی ہیں‘۔
نوازشریف نے مریم نواز کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ ’خاموش ہوجاؤ اور حمزہ شہباز سیاست سیکھو‘۔ اجلاس میں نوازشریف کی باربار برہمی کے باوجود جب معاملہ نہ سنبھلا تو نوازشریف اپنی نشست چھوڑ کر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کےدوران مریم نواز اور حمزہ شہباز میں تلخ جملوں کاتبادلہ بھی ہوا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو پیپلزپارٹی سے مذکرات کرنے اور انہیں اسمبلی سے استعفوں پر آمادہ کرنے کا اہم ٹاسک بھی دیا۔