Todays News

مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت کا علیم خان سے رابطہ


لاہور: مرکز میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی عدم اعتماد سے قبل پنجاب میں ڈرامائی تبدیلیاں جاری ہیں، پی ٹی آئی سے ایک اور گروپ منظر عام پر آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان پنجاب کی سیاست میں متحرک ہوگئے ہیں اور گزشتہ تین روز کے دوران علیم خان سے دو درجن سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی ملاقات کرچکے ہیں، جن میں دس صوبائی وزرا بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کا آج لاہور میں اہم ترین اجلاس ہونے جارہا ہے، جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی صورت میں حکمت عملی کاجائزہ لیاجائےگا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ علیم خان آج جہانگیر ترین گروپ کے اجلاس میں شریک ہونگے اور پنجاب حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔

یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ علیم خان آج ترین ہم خیال گروپ سے ملنے آج جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ بھی جائیں گے، جس میں تمام گروپوں بشمول ترین گروپ کو اکٹھا کرکے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک سیاسی منظر نامہ واضح نہیں ہوتا اس وقت تک تمام ارکان کے نام کو پوشیدہ رکھا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت نے بھی علیم خان سے رابطہ کیا ہے۔

Exit mobile version