مستونگ : خواتین اساتذہ کی اسکول وین پر فائرنگ، 4 اساتذہ زخمی

0


مستونگ:صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خواتین اساتذہ کی اسکول وین پر فائرنگ سے 4خواتین اساتذہ زخمی ہوگئی ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے خواتین اساتذہ کی اسکول وین پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں 4خواتین اساتذہ زخمی ہوگئیں۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی خواتین اساتذہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ پڑنگ آبادکےعلاقےمیں پیش آیا، واقعے کے بعد لیویزحکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے۔

یاد رہے گذشتہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقہ شیرین آب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جمیل احمد سکنہ زہری ٹاون کوئٹہ شدید زخمی ہوگیا تھا ، فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکےہیں۔

اس سے قبل مارچ میں مستونگ میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم ہوا تھا ، حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here