Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

مساجد پر حملہ کرکے لائیو دکھانے کی منصوبہ بندی کرنے والا طالبعلم اپنے انجام کو پہنچ گیا


سنگاپور   سنگاپور میں مساجد پر حملے کرکے اسے لائیو دکھانے کی منصوبہ بندی کرنیوالے کمسن ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور کے سخت قانون انٹرنیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت ایک 16 سالہ طالب علم کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر مسلمانوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہملزم کی عمر 16 سال ہے جو 15 مارچ کو 2019 کے کرائسٹ چرچ حملے کی برسی کے موقع پر دو مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور کی وزارت

داخلہ کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق بھارت کی کرسچن کمیونٹی سے ہے جو اس سکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جانے والا سب سے کم عمر ملزم ہے۔سنگاپورین وزارت داخلہ نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا ہے اور وہ شدت پسندی کے نظریات سے متاثر ہے۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ ملزم سیکنڈری سکول کا طالب علم ہے جو مساجد پر دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے جامع پلان میں ملوث پایا گیا ہے۔سنگاپورین وزارت داخلہ نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے البتہ حکام کا بتانا ہے کہ ملزم نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرائسٹ چرچ حملے کی طرز پر ہی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا اور اس نے جن دو مساجد کو نشانہ بنانا تھا وہ شمالی سنگاپور میں اس کے گھر کے نزدیک ہیں جب کہ حملے کے دوران ملزم سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم چلانے کا ارادہ رکھتا تھا جیسے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنے والے ملزم نے کیا تھا۔

Exit mobile version