Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 مزدوروں کے لیے بڑی خوشخبری
لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں محکمہ محنت کے زیر اہتمام لیبر ٹاور بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انڈسٹریل ورکرز کے لیے ہاسٹلز کے قیام کی تجویز کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت محکمہ محنت کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے بتایا کہ محکمہ محنت کے زیر اہتمام لاہور میں لیبر ٹاور بنایا جائے گا۔ اجلاس میں انہوں نے انڈسٹریل ورکرز کے لیے ہاسٹلز کے قیام کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔
امپلائزسوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشنز اور ورکرزویلفیئرفنڈز اسمارٹ آرگنائزیشن بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ کامسٹ لاہور میں محکمہ لیبر کی اراضی پر کیمپس قائم کرے گا۔ کیمپس میں30فیصد مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ محکمہ محنت کی2ارب مالیت کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی، مختلف علاقوں سےمزدوروں کے 144فلیٹ قبضہ مافیا سے واگزار کرائے، پنجاب میں ورکرکی کم ازکم اجرت20ہزار روپے کردی گئی۔
دوران اجلاس انہوں نے کہا کہ حکومت نے اڑھائی سال میں ورکر کی کم ازکم اجرت میں5 ہزار اضافہ کیا۔
عثمان بزدار نے لاہور میں لیبر کے لیے 720فلیٹس پراجیکٹ کو جلدمکمل کرنے کا بھی حکم دے دیا اور کہا چائلڈلیبر کے خاتمے کے لیے پائیدار اقدامات کیے جائیں۔ تونسہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں سوشل سیکیورٹی اسپتال بنائے جارہے ہیں۔