Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 مزاحیہ ویڈیو بنانے والے یوٹیوبرز کو قید اور جرمانے کی سزا
کیلی فورنیا: امریکی عدالت نے یوٹیوب ویڈیو کے لیے بینک ڈکیتی کا مذاق کرنے والے جڑواں بھائیوں کو سزا سنادی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے یوٹیوب اسٹارز اور سگے بھائیوں ایلن اسٹوکس اور ایلکس اسٹوکس نے اپنے یوٹیوب چینل کے لیے جعلی بینک ڈکیتی کی ویڈیو بنائی۔
دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے مذاق کے طور پر بینک میں ڈکیتی کی ویڈیو بنائی البتہ پولیس نے ایلن اور ایلکس کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا تھا۔
بدھ کے روز کیلی فورنیا کی عدالت نے دونوں بھائیوں کو 1 سال آزمائشی سزا جبکہ 160 گھنٹے کمیونٹی سینٹر سروس میں علیحدہ علیحدہ قید رکھنے کی سزا سنائی جبکہ دونوں کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019 میں دونوں بھائی گھر سے سیاہ لباس، ماسک پہن کر نکلےا ورسیدھا بینک گئے، انہوں نے ہاتھوں میں بظاہر نوٹوں سے بھرے بیگ پکڑے ہوئے تھے۔
ایلکس نے بینک کے سامنے کھڑے ہوئے آئن لائن ٹیکسی سروس کی گاڑی منگوائی، ڈرائیور نے دونوں بھائیوں کا مشکوک حلیہ دیکھا تو انہیں لے جانے سے انکار کیا مگر اسی دوران ایک راہ گیر نے پولیس ہلیپ لائن پر کال کی۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں سے دونوں کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگائیں اور پھر دونوں کو جیل منتقل کیا گیا۔
اورنج کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کے اٹارنی نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایسے جرائم کے نتیجے میں کوئی بھی شدید زخمی یا ہلاک ہو سکتا تھا کیونکہ ان واقعات میں پولیس کا ردعمل عام نہیں ہوتا، اہلکار اپنی جان داؤ پر لگا کر جرم کو روکتے ہیں‘۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی نے دونوں بھائیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’انٹرنیٹ پر ویوز اور فالوورز بڑھانے کے لیے انہوں نے نہایت غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا اور ڈرائیور کو بندوق کی نوک پر گاڑی سے باہر آنے کا کہا‘ْ ایلن اور ایلکس نے اپنے جرم کا اقرار کیا اور بتایا کہ وہ اس طرح کی ویڈیو یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے کیمپس میں بھی ریکارڈ کرچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایلکس اور ایلن اس طرح کی ویڈیوز کی وجہ سے بہت مشہور ہیں، یوٹیوب پر اُن کے سبسکرائبرز کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ٹک ٹاک پر انہیں تین کروڑ صارفین فالو کرتے ہیں۔