مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بڑی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کی بڑی بیٹی مہرالنسا کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے، مہرالنسا کے سر پرچوٹ آئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہرالنسا کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔
مریم نوازشریف کی بڑی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئیں، آئی سی یو میں روبہ صحت ہیں
سر پرشدید چوٹ آنے پر انہیں ہسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی
مہرالنساءاس وقت آئی سی یو میں ہیں تاہم الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں
ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب
— PMLN (@pmln_org) February 7, 2021