Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 مریم نواز، یوسف رضا گیلانی اور حیدر گیلانی کی گرفتاری کا خدشہ، پی ڈی ایم رہنما کا انتخاب بھی کالعدم قرار دیے جانے کا امکان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر کا انتخاب کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے، اس بات کا دعویٰ قانونی ماہرین نے کیا ہے، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل کی وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے۔ قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے اور اس ویڈیو کے کرداروں نے اس بات کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
سینٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت بھی ثابت ہو چکی ہے، جسے بنیاد بنا کر علی حیدر گیلانی، یوسف رضاگیلانی او رمریم نواز گرفتار بھی ہو سکتےہیں، آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ویڈیوز ناقابل تردید شواہد ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ سینٹ الیکشن شفاف نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ اس سکینڈل کے سامنے آنے کی وجہ سے یہاں دوبارہ انتخاب کا حکم ہونا چاہیے۔