Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

مریم حمزہ اختلاف، نواز شریف نے لیگی رہنما کو بڑی ذمہ داری سونپ دی


لاہور : مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے، نواز شریف نے مریم کے سیاسی استاد پرویز رشید کو معاملے کے حل کی ذمہ داری سونپ دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز میں بڑھتے اختلافات پر نواز شریف کو تشویش ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مووٗمنٹ سے متعلق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر حمزہ شہباز نے جیل میں شہباز شریف سے ملاقات میں مریم کے رویے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں شہباز شریف کے حامی رہنما بھی مریم نواش کے رویے سے نالاں ہیں، معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نواز شریف نے پرویزن رشید کو ہدایت دی ہے کہ دونوں کے اختلافات جلد ختم کرائے جائیں اور پارٹی پالیسیوں پر دونوں کو ایک پیج پر لایا جائے۔

نواز شریف نے کہا کہ عوامی اجتماع یا پارتی اجلاس میں مریم اور حمزہ کے درمیان دوبارہ تلخ کلامی نہ ہو۔

سابق وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پرویز رشید نے الگ الگ ملاقاتوں میں دونوں کو ایک پیج پر لانے کی کوشش کریں گے جبکہ الگ الگ ملاقاتوں کے بعد حمزہ اور مریم سے مشترکہ ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پرویز رشید متحرک نے نواز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دونوں کے درمیان اختلافات ختم کرانے کےلئے حکمت عملی بنالی۔

Exit mobile version