مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

0


پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوا ہے، اس حوالے سے حکومت نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مذکورہ علاقوں میں آج شام 6بجے سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں داخلہ بند رہے گا۔ صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کورونا کیسز کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1700 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 55 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.57 فیصد بتائی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here