محمدعلی سدپارہ کی تلاش جاری ، سی ون تھرٹی جہاز سے کے ٹو کی انتہائی بلندی پر سرچ آپریشن کا فیصلہ

0

اسکردو : محمدعلی سدپارہ اورٹیم کی تلاش کے لیے سی ون تھرٹی جہاز سے کے ٹو کی انتہائی بلندی پر سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جدید ترین کیمرے سےڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محمدعلی سدپارہ اورٹیم کی تلاش کےلیےکے ٹو پر فضائی سرچ آپریشن کا چوتھا روز ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہکے ٹو سمیت ملحقہ پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، موسم کی خرابی کے باعث فضائی سرچنگ ممکن نہیں، کے ٹو پر ہوا کا دباؤ بھی حد سے زیادہ ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماوں کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر مشن تاخیر کا شکار ہے، زمینی سرچ ریسکیو آپریشن ٹیم بیس کیمپ میں موجود ہیں ، موسم بہتر ہوتے ہی زمینی سرچنگ پھر شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق دوپہر کے وقت موسم میں مختصر وقت کے لیے بہتری متوقع ہے، موسم بہتر ہوتے ہی فضائی آپریشن پرغور کیا جائے گا، سی ون تھرٹی جہاز سےکے ٹو کی انتہائی بلندی پرسرچ آپریشن کافیصلہ کیاگیا ہے ، جہاز میں نصب جدید ترین کیمرے سے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی ، تاریخی آپریشن میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لیں گے۔

کےٹو آپریشن سے متعلق وزارت داخلہ میں ہنگامی اجلاس ہوا، وزارت داخلہ نے کے ٹو آپریشن سے متعلق ایئرہیڈکوارٹر ز سے رابطہ کیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال کے ذریعے آپریشن جاری رکھنےپراتفاق کیا گیا۔

اسکردو : موسم کی بہتری کےساتھ فضائی آپریشن بھی شروع کیا جائے گا، پاک فضائیہ کےجدید ہیلی کاپٹرز کے ساتھ پائلٹس کی ٹیم تیار ہے۔

محکمہ سیاحت اسکردو کا کہنا ہے کہ محمدعلی سدپارہ اور2غیرملکی کوہ پیماؤں کاتاحال پتہ نہیں چل سکا، کے2پرموسم کی خرابی کی وجہ سے آج سرچ آپریشن تعطل کا شکار ہے، جونہی موسم صاف ہوگاریسکیوآپریش دوبارہ شروع ہوگا۔

محکمہ سیاحت نے بتایا کہ پاک فوج ایوی ایشن ریسکیوآپریشن میں بھرپورکرداراداکررہی ہے جبکہ آرمی ہیلی کاپٹرزاورزمینی راستے سے سرچنگ جاری ہے۔

دوسری جانب ساجدعلی سدپارہ نے گفتگو میں کہا ہے کہ محمدعلی سدپارہ کےلیےجاری سرچ آپریشن سےمطمئن ہیں، چاردن سے محمد علی سدپارہ لاپتہ ہیں، 8200میٹرپرہم سب علی سدپارہ کے ساتھ تھے، خدشہ ہےکہ علی سدپارہ کواترتےہوئےکوئی حادثہ پیش آیا۔

محمدعلی سدپارہ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ جب ہم وہاں سےنکلےتودرجہ حرارت منفی62ڈگری سینٹی گریڈتھا، محمدعلی سدپارہ اس وقت بوٹل نیک سےکےٹوسرکرنےجارہےتھے، امیدہےکہ انہوں نےکےٹوسرکرلی ہوگی، حادثہ عموماًچوٹی سےاترتےہوئےہوتاہے،مجھےبھی ایساہی لگ رہاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here