محسن بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد : محسن بیگ کےخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں دہشت گردی ودیگرسنگین دفعات شامل کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے محسن بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا، درج مقدمے میں دہشت گردی ودیگرسنگین دفعات شامل کی گئی ہے۔
مقدمے میں اقدام قتل ، حبس بےجاسمیت سمیت دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ7بھی لگائی گئی۔
دوسری جانب عدالتی بیلف بازیابی کیلئےتھانہ مارگلہ پہنچاتوپولیس نےمقدمےکی تصدیق کی ، عدالتی بیلف نےمقدمے،گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔
تھانہ مارگلہ پولیس ملزم محسن بیگ کو انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کرے گی ، محسن بیگ کیخلاف سائبرکرائم ایکٹ کےتحت ایف آئی اےمیں بھی مقدمہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے محسن بیگ کےبیٹےکی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔
یاد رہے ٹی وی شومیں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیرکے خلاف غیراخلاقی بات چیت پر حکومت نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی۔
ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کے لئے پہنچی تو ایک گھنٹےتک مزاحمت کی گئی ، پستول کابٹ مارکرپولیس اہلکار کو زخمی کردیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔
حراست میں لینےکےدوران محسن بیگ نے پولیس اہلکاروں پر پستول تان لیا۔