Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

متبادل رہائش کی فراہمی ، سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر افراد کیلئے اہم خبر


کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کوارٹرز کے مکینوں کیلئے محفوظ روڈ میپ تیار کرلیا ہے اور پاکستان کوارٹرز کی لیز کیلئے حکومت نے413 ملین جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کی گورنرہاؤس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان کوارٹرز کے حوالے سے پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا مکینوں کے متبادل پراجیکٹ جلد کابینہ سےمنظور کرالیا جائے گا اورگورنمنٹ کوارٹرزکےمکینوں کوبہترین متبادل رہائش فراہم کریں گے، پاکستان کوارٹرز کی لیز کیلئے حکومت نے413 ملین جاری کردیے ہیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کوارٹرز کے مکینوں کیلئے محفوظ روڈ میپ تیار کرلیا ہے، ماضی کی حکومتوں نےپاکستان کوارٹرز کےمسائل پر توجہ نہیں دی۔

رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا پاکستان کوارٹرز میں ذاتی دلچسپی لینےپر گورنر سندھ کامشکورہوں۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں گورنرسندھ عمران اسماعیل کی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں پاکستان کوارٹرز ری سیٹلمنٹ کرنےکاپلان فائنل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ،کنسٹرکشن وڈویلپمنٹ کے اجلاس میں سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ نےکراچی میں منصوبے پاکستان کوارٹرز سے آگاہ کیا۔

وزارت ہاؤسنگ نے بتایا کہ منصوبےکےتحت 6000اپارٹمنٹس بنائےجائیں گے، حکومت سندھ اوردیگرمتعلقہ محکموں سےمشاورت جاری ہے، پہلے مرحلے میں4ارب کی لاگت سے700یونٹس بنائےجائیں گے ، 700رہائشی یونٹس پرآئندہ3ماہ کےدوران کام شروع ہوجائے گا۔

Exit mobile version