ماہرہ خان کو اپنے ہر انٹرویو میں شاہ رخ خان کا ذکر کرنا مہنگا پڑگیا
Abdul Rehman
لاہور اداکارہ ماہرہ خان کو اپنے ہر انٹرویو میں شاہ رخ خان کا ذکر کرنا مہنگا پڑگیا۔ اداکارہ کو ہر انٹرویو میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے انٹرویو والی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھاکہ اداکارہ کا ہر انٹرویو میں شاہ رخ کا ذکر کرنا سوچ سے باہر ہے کیونکہ ماہرہ خان اس سے اپنی اندر کی احساس کمتری کو ظاہر کررہی ہیں ، کچھ صارفین نے کہاکہ ہمارے بہت سے اداکار بھی بالی وڈ میں کام
کر چکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی وہاں کے اداکاروں کو ایسے پروموٹ نہیں کیا جیسے کہ ماہرہ خان کررہی ہیں ۔