Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
لڑکی کے پیٹ سے ایک کلو بال برآمد کس بیماری میں مبتلا لڑکیوں کو ایسی صورتحال کا سامناکرنا پڑتا ہے؟ ڈاکٹر نے بتا دیا
admin
ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں معدے کی سرجری کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیاہے جب ایک لڑکی کے پیٹ میں تکلیف کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے معدے کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہے کہ لڑکی کے معدے میں ایک کلو گرام سےزیادہ بال جمع ہوچکے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکہ المکرمہ کے کنگ فیصل اسپتال میں جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ میں میڈیکل ٹیم نے پیٹ کے گانٹھ میں مبتلا 18 سالہ لڑکی کا آپریشن کیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتال میں ایک لڑکی کو لایا گیا جس کے پیٹ میں تکلیف تھی۔ ضروری تجزیے اور ایکس رے کرانے اور اینڈوسکوپ کے ذریعے معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ پیٹ کے اندر ایک کلو گرام سے زیادہ بال ایک گانٹھ کی شکل میں جمع ہیں اور انہوںنے معدے میں ایک دیوار بنا دی ہے۔ ڈاکٹروں نے لڑکی کے پیٹ کی فوری سرجری کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹروں کو بتایا گیا کہ لڑکی طویل عرصے سے بال نگلتی رہی ہے اور یہ بال اس کے معدے میں ایک جگہ جمع ہوتے رہے ہیں۔اسپتال میں سرجن کنسلٹنٹ لیڈی ڈاکٹر العنود ششہ نے بتایا کہ اس طرح کے واقعات ایسی نوعمر لڑکیوں میں ہوتے ہیں جو کسی نفسیاتی عارضے کا شکار ہوں۔