Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

لوٹی رقم سے ملزم کیا کرتا رہا؟ حیران کن انکشاف


کراچی: ڈکیتی اور منشیات فروشی کی بیج کنی کے لئے رینجرز اور پولیس نے اہم کارروائی کی ہے اور ایک ملزم کو دھرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاون میں انٹیلی جنس بیس مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن میں ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم آفتاب احمد کو گرفتار کیا گیا جوکہ شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم رواں سال 15جنوری کو ملزم اورنگی ٹاؤن میں ایک شہری کے گھر میں گھسا اور گھر میں موجود خواتین کو زودوکوب کرتے ہوئے ان سے دس لاکھ روپے چھین کر فرار ہوا، گرفتاری کے بعد ملزم نے واردات کا اعتراف کیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ خواتین سے چھینی گئی رقم سے سرجانی میں ڈھائی لاکھ کاپلاٹ خریدا، ذاتی استعمال کے لئے موٹر سائیکل خریدی اور بقایا رقم سے گھریلو اخراجات پورے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version