لاہور: ہاسٹل سے 23سالہ نوجوان کی لاش برآمد

0


لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں واقع ہاسٹل سے 23 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔ نوجوان کی لاش کمرے کے واش روم سے ملی جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات نہيں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی یا نشے کی زیادتی کا نہیں لگتا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کروا دی ہے جس کے بعد ہی موت کی وجہ کا درست تعين کيا جا سکے گا۔

نوجوان ارسلان لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا طالب علم تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here