لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا، اسکیموں کے ثمرات بروقت عوام تک پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں صوبے کی مالی حالت اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ مقررہ وقت تک منصوبہ تکمیل کو پہنچے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیموں کے ثمرات بروقت عوام تک پہنچیں گے، جلد پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ کروں گا، سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیشرفت کا خودجائزہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ ضروری ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے مالی ڈسپلن یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کردی اور مزید کہا کہ جاری اخراجات میں کمی کے لیے آؤٹ آف باکس حل سامنے لائے جائیں، فلاح عامہ کی اسکیموں کے زیادہ فنڈ مختص کرنے پر توجہ دی جائے، صوبائی حکومت عوام کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔

0


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 196 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 665 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 50 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہزار 708 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 207 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 38 ہزار 453 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 87 لاکھ 90 ہزار 986 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس ک 16 سو 32 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و تازہ ترین شمار کے مطابق سندھ میں 256741، پنجاب میں 168891 جبکہ خیبرپختونخوا میں اب تک 71282 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔[

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز کی مجموعی تعداد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 43753، بلوچستان میں 19004، گلگت بلتستان میں 4954 اور آزاد جموں و کشمیر میں 9955 تک پہنچ گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here