Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 2برس کے دوران لاہور میں10لاکھ سے زائد درخت لگائے ہیں جبکہ سابق دور میں درختوں کو بےدریغ کاٹا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث آلودگی میں اضافہ ہوا، سابق حکمرانوں نے آلودگی کے خاتمے کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اینٹوں اور سیمنٹ کا استعمال کرکے قدرتی حسن کو تباہ کیا گیا، نئی نسل کو صاف ستھراماحول دینے کی بجائےآلودہ فضادی گئی، ہمارے لگائے پودے چند برس میں قدآوردرخت بن جائیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اسموگ پر قابوپانے میں مددملےگی، آلودگی میں کمی آئے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی جنگلات کی منصوبہ بندی کرکے کام شروع کردیا ہے، لاہور میں51مقامات پر میاواکی ٹیکنیک کے ساتھ جنگلات کا آغاز ہوچکا، بہت جلد لاہور دوبارہ باغوں اور پھولوں کا شہر بنے گا۔