لاہور: پاکستان سپر لیگ سکس کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست لاہور قلندرز کے لئے برُی خبر ہے کہ ٹیم میں شامل لیگ اسپنر نیشنل ڈیوٹی کے باعث اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر راشد خان کا پی ایس ایل سکس میں سفر اپنے اختتام کو پہنچا، راشد خان نیشل ڈیوٹی کےباعث وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں راشد خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے جلد جارہا ہوں، لاہور قلندرز اور فینز کی سپورٹ اور محبت کا شکریہ، انشااللہ اگلے سیزن میں ملاقات ہوگی۔
واضح رہے کہ آئندہ ماہ سے زمبابوے کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے افغانستان بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کررکھا ہے جس میں لیگ اسپنر راشد خان بھی شامل ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 2 مارچ سے ہوگا۔
راشد خان نے لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کے 2 میچوں میں شرکت کی، پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں راشد خان نے 4 اوورز میں 14 رنز دئیے تاہم کوئی وکٹ حاصل نہ کرپائے، اس میچ میں راشد خان نے 15 گیندوں پر 27 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے کے دوسرے میچ میں راشد خان نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
Too soon leaving @thePSLt20 But have to attend National duty ?? . Thank you @lahoreqalandars and to all the fans for the great support and love .INSHALLAH see you next year . ?? pic.twitter.com/ar6TJ1c0jc
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) February 23, 2021