Todays News

لاہور : دو رشوت خور سرکاری افسران رنگے ہاتھوں گرفتار


لاہور : اینٹی کرپشن کے عملے نے علیحدہ علیحدہ کاروائیوں میں دو سرکاری افسران کو گرفتار کرلیا، ملزمان پر رشوت لینے کے الزامات ہیں۔

اینٹی کرپشن پولیس کی کرپٹ سرکاری افسران کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں عملے نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو سرکاری افسران کو حراست میں لیا ہے ۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل قصور سے ایک ڈسپینسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم یونس کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزم کو15ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا، دوسری کارروائی میں عملے نے سابق انچارج لینڈ ریکارڈ سینٹر کوٹ ادو منصوراحمد کوگرفتار کیا۔

ملزم منصور کو عدالت سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا، ملزم نے بھاری رشوت لے کرخورد برد کی تھی۔

Exit mobile version