Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 لاہور:خاتون کے ساتھ زیادتی، دو ملزمان گرفتار، 2 کی تلاش جاری
لاہورـ پنجاب کے علاقے گوال منڈی میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گوال منڈی میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس کی میڈیکل رپورٹ میں بھی تصدیق ہوئی۔
خاتون نے متعلقہ تھانے جاکر اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تفصیلات بتائیں اور مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دی۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ انہیں گڈو اور عبداللہ نامی ملزمان کے ساتھ مل کر حسن بٹ اور رریحان نامی ملزمان زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون کی شکایت پر سی سی پی او لاہور نے گوال منڈی تھانے میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
غلام محمود ڈوگر نے متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی اور تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔