Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 لاکھوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ اداکار نے دین اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا
ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ثاقب خان نے دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرتے ہوئے شوبز کی چکا چوند زندگی کو مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس بات کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔ ثاقب خان کا کہنا تھا کہ وہ شوبز کو چھوڑنے کا اصولی فیصلہ کر رہے ہیں، اب وہ اپنی زندگی کا مقصد دین اسلام پر عمل کرنا ہوگا۔ وہ اب اسلام کا سیدھا راستہ ہی اختیار کریں گے۔اس سلسلے میں بالی ووڈ اداکار نے سوشل میڈیا کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیا ہے تاکہ وہ مداحوں کو اپنی زندگی کے سب سے اہم فیصلے سے
آگاہ کر سکیں۔اداکار ثاقب خان نے انسٹاگرام پر لکھی گئی اپنی تحریر میں کہا ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ میں اداکاری کا ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ کسی کام سے منسلک نہیں رہوں گا۔ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں نے شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اللہ تعالیٰ نے ضرور میرے لئے کچھ بہتر سوچا ہوگا۔ میں اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے جا رہا ہوں۔خیال رہے کہ اس سے قبل انڈین اداکارہ ثناء خان اور زائرہ وسیم نے بھی دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ دونوں خواتین ایکٹرس کے اس اقدام کو معاشرے کے تنگ نظر طبقے نے بڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔تاہم زائرہ اور ثناء نے اپنے فیصلوں کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اصل زندگی اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق اسے گزارنا ہے۔