Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 لاڑکانہ میں ایڈز پھیل چکی ہے، حلیم عادل شیخ
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں ایڈز پھیل چکی ہے، مجھے امپورٹڈ حکومت کےغلاموں نے گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ اپنے وکیل عامر سعید راں کےہمراہ لاہور ہائی کورٹ میں ذاتی مچلکے جمع کرانے کے لئے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے روبرو پیش ہوئے۔ ایم پی اے حلیم عادل شیخ نے اپنی حفاظتی ضمانت کے متعلق دستاویزات لاہور ہاٸی کورٹ میں جمع کروا دیں۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں ایڈز پھیل چکی ہے کرپشن کی ہر کہانی کے پیچھے زرداری کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امپورٹڈ حکومت کےغلاموں نے گرفتار کیا، بے نظیر کے شہر لاڑکانہ کو ایڈز لگ گئی ہے، وزیر اعلیٰ مراد شاہ کرپشن کا بادشاہ گر ہے، امپورٹڈ حکومت نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں کتوں کی ویکسئین دستیاب نہیں مگر کتوں کو نیوٹرل کرانے میں 92کروڑ لگا دئیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب کی زیادتی نہیں بلکہ یہ سب کچھ حمزہ ککڑی کے کہنے پر ہوا، یہ سیاست گردی کررہے ہیں، مجھے ہتھکڑی لگا کر گھمایا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سیاسی ورکروں کے لئے ہتھکڑی زیور ہے، عمران ریاض کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ حق اور سچ کی آواز ہیں انہیں پولیس گردی کا شکار کیا جارہا ہے۔