Todays News

لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن : نوازشریف اور مریم نواز نے حکمت عملی تیار کرلی


لاہور : پی ایم ڈی اجلاس کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز نے طویل مشاورت کے بعد حکمت طےکر لی ، مریم نواز پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن رکھیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے غیر معمولی اجلاس کیلئے ن لیگ نے ایجنڈپوائنٹس اورحکمت طےکر لی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے نوازشریف اور مریم نواز کےدرمیان طویل مشاورت ہوئی، مریم نواز پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن رکھیں گی۔

ذرائع ن لیگ نے کہا ہے کہ ن لیگ تحریک عدم اعتماد کے آپشن کی کھل کر مخالفت کرےگی ، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کا حشردیکھ لیا پی ڈی ایم سنجیدہ فیصلےکرے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے ممکنہ دلائل میں کہا گیا کہ کامیابی کے قریب ہیں پی ڈی ایم پرفیصلے مسلط نہ کیے جائیں ، ایک ہی حربہ بار بار آزمانے سے پی ڈی ایم مذاق نہ بن جائے۔

ن لیگ کا کہنا ہے کہ تحریک ملکی بقا کےلیےہےکوئی اسے انا نہ بنائے کہ ہربار انہی کی سنی جائے ، شاہد خاقان ،احسن اقبال پرویز رشید اور مریم اورنگزیب مریم نواز کی معاونت کریں گی۔

خیال رہے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا ، جس میں لانگ مارچ، استعفوں،چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کم ووٹوں پربات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کو اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز کو حتمی شکل دے دی ہے ، مولانا فضل الرحمان کی تجویزسےپیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتیں متفق ہیں تاہم پیپلزپارٹی کو آج استعفوں پرمنانے کے لیےبھرپور کوشش کی جائےگی۔

Exit mobile version