Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 قیوم آباد سے رینجرزپر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
کراچی کے علاقے قيوم آباد سے رينجرز پر دستی بم حملوں میں ملوث ملزم گرفتار کرليا گيا، ملزم کا تعلق کالعدم ایس آر اے سے ہے۔
کاؤنٹر ٹيررازم ڈيپارٹمنٹ نے خفيہ اطلاع پر کورنگی کے علاقے قيوم آباد کے قريب کارروائی کی، جس ميں دہشت گرد وکاش کمار عرف سونو کو گرفتار کرليا گيا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کا تعلق ایس آر اے ( سندھودیش ریولوشنری آرمی) کے اصغر شاہ عرف سجاد شاہ گروپ سے ہے، جو رينجرز کی موبائلوں اور چوکيوں پر دستی بم حملوں ميں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے ہينڈ گرنيڈ بھی ملا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سجاد شاہ گروپ کے دیگر دہشت گردوں کو پناہ بھی دیتا تھا، ملزم نے نیشنل آئل ریفائنری میں کام کرنیوالے چینی انجینئرز کی ریکی بھی کی تھی۔
سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزم کیخلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔