Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
قرآن وحدیث میں جھوٹوں پر اللہ تعالی کی لعنت کا ذکر ہے،جھو ٹ بولنا اور U ٹرن لینا PTI حکومت اور اسکے سلیکٹڈ وزیر اعظم کا ماٹو بن چکا ہےوزیروں مشیروں کی فوج نہ صرف اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے بلکہ ۔۔حیران کن دعویٰ
Abdul Rehman
فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ قرآن وحدیث میں جھوٹوں پر اللہ تعالی کی لعنت کا ذکر ہے لیکن جھو ٹ بولنا اور U ٹرن لینا PTI حکومت اور اسکے سلیکٹڈ وزیر اعظم کا ماٹو بن چکا ہے۔ مرکزاورصوبے میںوزیروں مشیروں کی فوج نہ صرف اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے بلکہ قومی خزانہ پرعیاشیاں کر رہی ہے اور اسے پوچھنے والا کوئی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ،گیس ،پٹرول اور اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں3 سو فیصد اضافہ کرکے
اورقوم کو مہنگائی و بیروزگاری کے سونامی میں غرق کر کے بھی انکی تسلی نہیں ہورہی اب بھی سلیکٹڈ وزر اعظم کہتے ہیں کہ قوم سے پیسہ اکٹھا کرکے دکھائونگا عوام پوچھ رہے ہیں کہ کیا اب عمران خان مہنگائی میں جکڑے اور بھوک سے ستائی قوم کی کھال ادھیڑ کر ان سے پیسہ اکھٹا کرینگے چوہدری شیر علی نے کہا کہ ملک کی معیشت کو تباہی سے دوچار کرنے والا مفاد پرستوں کایہی ٹولہ ہے جنہیں آج پوری قوم حکمران نہیں معاشی دہشت گرد کہنے پر مجبور ہے انہوں نے کہاکہ جھوٹے وعدے اور دعوے کرکے اقتدار میںآنے والا سلیکٹڈ وزیر اعظم اور اسکی نا اہل ٹیم مکمل طور ناکام ہو چکی ہے جسکاسب سے بڑا ثبوت کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم ،چینی اور کپاس کیلئے ہمیںغیرو ں کا محتاج بنا دیا گیاہے۔