قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، اربوں مالیت کی سرکاری زمینیں واگزار

0


سکھر: پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں قبضہ مافیا کے خلاف کئے جانے والے آپریشن کے بعد سندھ حکومت بھی ایکشن میں آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہیں سمجھے جانے والے کچے کے علاقے میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

آپریشن محکمہ جنگلات کی ٹیم کی جانب سے کیا گیا، اطلاعات کے مطابق کامیاب آپریشن کے دوران سکھر میں محکمہ جنگلات کی 400 ایکڑ اراضی کو واگزار کرالیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسر کے مطابق رینجرز کی مد دسے علاقےمیں زمینیں واگزار کرائی گئیں، کارروائی میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکےکاشت کی گئیں فصلیں تلف کردی گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں کچے کے یہ جنگلات ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہیں تصور کئے جاتے تھے، ڈاکو اور ان کے سہولت کار اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم کی وارداتیں کرنے کے بعد کچے کے ان جنگلات میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں میں پہنچ جاتے تھے۔

ان پناہ گاہوں میں پہنچنے کے بعد پولیس کی ڈاکوؤں تک رسائی انتہائی مشکل کام تھا لیکن اب پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کیخلاف جاری کامیاب آپریشن کے باعث بڑی حد تک پولیس چوکیوں کا قیام اور ڈاکوؤں کی نقل و حرکت کا خاتمہ عمل میں آچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here