قائد حزب اختلاف سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کو بڑی حمایت مل گئی

0


اسلام آباد: قائدحزب اختلاف سینیٹ کیلئے یوسف رضاگیلانی کو بڑی حمایت مل گئی ہے، جس کے بعد انھوں نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی تقرری پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں دوڑ عروج پر ہے، قائدحزب اختلاف سینیٹ کیلئے یوسف رضاگیلانی کو بڑی حمایت مل گئی ہے۔

4آزاد ارکان نے پی پی کے سینیٹریوسف رضا گیلانی کی حمایت کردی ہے ، آزاد ارکان نے سینیٹر دلاور خان کو اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا، ارکان میں سینیٹر احمد خان، کہدہ بابر اور نصیب اللہ بازئی شامل ہیں۔

سینیٹریوسف رضا گیلانی کی حمایت کرنے والے چاروں آزاد ارکان اپوزیشن بنچز میں آزاد حیثیت سے بیٹھیں گے۔

دوسری جانب یوسف رضاگیلانی نےسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی درخواست جمع کرادی ، اکثریت ارکان کی حمایت کی دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی گئی ، اس موقع پر ان ہمراہ شیری رحمان،روبینہ خالد سمیت دیگرتھے۔

پی پی پی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف گیلانی کو 26ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی جبکہ ن لیگ نے اپنےامیدوار اعظم نذیرتارڑ کیلئے 26ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے، اراکین کی برابرحمایت پر چیئرمین سینیٹ کے پاس تقرری کا اختیار ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here