فیس بک کا نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

0


نیویارک : فیس بک انتظامیہ نے سیاسی و شہری گروپس کی صارفین تک رسائی کو محدود کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک انتظامیہ نے صارفین پر بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس تحت گروپس کی صارفین تک رسائی کو محدود کرنا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سیاسی و شہری گروپس کی صارفین کی رسائی کو محدود کیا جائے گا اور جو صارفین فیس بک اصولوں کی خلاف ورزی کریں گے ان پر 7 سے 30 تک کی پابندی عائد کی جائے گی۔

کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پابندی کے بعد صارفین نہ تو نئے گروپس بناسکتے ہیں اور نہ ہی کسی کو گروپس میں شامل کرسکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ نئی پابندی کے تحت گروپس پر وارننگ لیبل لگادیا جائے گا جس کا مقصد گروپس میں شامل ہونے والے نئے صارفین کو پتہ لگے گا کہ یہ گروپ خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔

ایسے گروپس کے ایڈمنز اور موڈریٹرز کو عارضی طور پر تمام پوسٹس کو چیک کرکے منظور کرنا ہوگا، اگر ہر طرح کا مواد آنکھیں بند کرکے منظور کیا گیا تو گروپ کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here