فرسودہ نظام بدل کر زندگیوں میں بہتری لانےکیلئےکوشاں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

0


لاہور: سینیٹ الیکشن سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کے ضلعی عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے :پی ٹی آئی سرگودھاکےصدر اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورت حال اور سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے ضلع میں جاکر عوامی مسائل حل کررہا ہوں، منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کی مشاورت سے ٹھوس اقدامات کیے، پارٹی عہدیداران اور کارکنان کو ان کا جائزمقام دیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ماضی کی خرابیوں کو درست کیا اور پاکستان کو درست راستے پر گامزن کردیا ہے،اب فرسودہ نظام بدل کر زندگیوں میں بہتری لانےکیلئےکوشاں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں پی ٹی آئی سرگودھا کےصدر انصر اقبال اور اسامہ میلہ شامل تھے۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی تھی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here