Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
فائنل میں کون کرے گا ملتان سے مقابلہ؟ فیصلہ آج ہوگا
Abdul Rehman
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں پلے آف مرحلے کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا، فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، دوسرے ایلی منیٹر کی فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز سے کپ جیتنے کی جنگ لڑے گی۔
لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
ہیڈٹو ہیڈ مقابلوں میں یونائیٹڈزکو واضح برتری حاصل ہے، اسلام آبادیونائیٹڈ نے لاہور کے خلاف 9 میچ جیت رکھے ہیں جبکہ 5 میں لاہور قلندرز کامیاب رہے، مگر رواں سیزن میں قلندرز نےدھاک بٹھائی اور دونوں مقابلے اپنےنام کیے۔
یہ میچ جیتنے والی ٹیم 27 فروری کو فائنل میچ میں ملتان سلطانز کا سامنا کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی، ہفتے کے روز پی ایس ایل سیون میں چھٹی کا روز ہوگا۔فائنل میچ 27 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
گذشتہ روز کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے آؤٹ کردیا تھا۔