Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 غیر ملکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ، پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے غیر ملکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کے دورے سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارت کاروں کے دورے سے متعلق بھارتی بیان کو مسترد کر دیا ہے، غیر ملکی سفارت کاروں کو منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایاگیا۔
ترجمان کا کہنا تھا غیر ملکی سفارت کاروں کی مخصوص اور منتخب لوگوں سے ملاقاتیں کرائی گئیں، یہ دورہ آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام سے توجہ ہٹانے کے لیے تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے آبادیاتی تبدیلی کی بھارتی کوششوں کو بے نقاب کیا ہے، کوئی بھی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائے شماری کو تبدیل نہیں کر سکتی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی معمول کا حصہ ہے، بھارت کا نام نہاد ترقی کا بیانیہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔p
ترجمان نے کہا دنیا بھارت پر زور دے کہ وہ قراردادو ں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔