Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 غیر ملکیوں کو الیکشن کی اجازت دینے کے لئے آئین میں تبدیلی کی کوششیں کی جارہی ہیں، اب کیا ملک میں یہودی اور بھارتی الیکشن لڑیں گی،شاہد خاقان عباسی
کراچی : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کو الیکشن کی اجازت دینے کے لئے آئین میں تبدیلی کی کوششیں کی جارہی ہیں، کمیشن بنانے کا مقصد براڈ شیٹ چھپانا ہے۔کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف پی ایس میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کا گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکا۔ نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ گواہ راشد عمر صدیقی کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے
پیش نہیں ہوسکتا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔ پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر نیب کورٹ کی پیشی ہے، ابھی تک کچھ ثبوت پیش نہیں ہوئے۔ ایل این جی سے لیکر چینی پر ہر محکمے میں کرپشن ہورہی ہے، لیکن کسی کو نہیں پکڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ پر کروڑوں روپے خرچ کیا جائے گا، کمیشن کا مقصد براڈ شیٹ کو چھپانا ہے، لیکن یہ بات نہیں چھپے گی۔ وزیراعظم کہتا ہے ملک میں ایک ارب کی کرپشن ہوئی، لیکن براڈ شیٹ رپورٹ کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ قومی اسمبلی کا اسپیکر بات نہیں کرنے دے رہا، اس پارلیمنٹ کی کیا اہمیت ہی اگر اسپیکر چوروں کی طرح ایوان سے بھاگ جائے تو پارلیمان کی کیا وقعت رہ جاتی ہے، آج قومی اسمبلی نہیں چل رہی تو اسپیکر نوکری چھوڑ کر گھر چلا جائے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف پاکستانی شہری پاکستان میں الیکشن لڑ سکتا ہے، غیر ملکیوں کو الیکشن کی اجازت دینے کے لئے آئین میں تبدیلی کی کوششیں کی جارہی ہے۔ اب کیا ملک میں یہودی اور بھارتی الیکشن لڑیں گی لیگی رہنما نے کہا کہ سینیٹ کے چیئرمین کا انتخاب بھی شو آف ہینڈ سے ہو تو پھر سب کو پتا چل جائیگا کون کامیاب ہوتا ہے۔ سینیٹ الیکشن کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات بھی شو آف ہینڈ سے ہونے چاہیئے۔