غیرمتعلقہ افراد کی ویکسی نیشن، این سی او سی نے رجسٹر ہیلتھ ورکرز کو نادرا کے کوڈ جاری کردیے

0


کراچی : این سی او سی نے غیرمتعلقہ افراد کی ویکسی نیشن کے معاملے پر تمام رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز کو نادرا کے کوڈز جاری کردئیے، کوڈز کے حامل شدہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق غیر متعلقہ افراد کو ویکسین لگانے کے معاملے پر این سی او سی ،محکمہ صحت اور ای او سی حکام کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں اوجھا اسپتال میں غیر متعلقہ افراد کو ویکسین لگانے کے معاملہ پر حکام کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ این سی او سی حکام کی جانب سے تمام رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز کے نادرا کے کوڈز جاری کردئیے گئے، کوڈز کے حامل شدہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگائے جائیں گی، دونوں ڈوز لگانے کے بعد نادرا کی جانب سے وکویڈ ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جس ہیلتھ کیئر ورکرز کا کوڈ نادرا کے دئیے گئے کوڈ سے میچ نہیں کرے گا، اسے نادرا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرے گا۔

محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں محکمہ صحت حکام کو اپنا ڈیجٹل مکیزم تیز کرنے کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے محکمہ صحت کے سینٹر میں مانیٹرنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت کے وہ افسران جن کی ڈیوٹیاں ویکسینیشن سینٹرز پر لگی ہیں ان پر بھی مانیٹرنگ کرنے پر غور کیا گیا جبکہ ساٹھ سال سے زائد افراد کو فی الحال سینو فام ویکسین نہ دینے پر اتفاق کیا گیا، اس حوالے سے سینوفام نے ڈریپ حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here