Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 ”غربت مٹائو ” وزارت میں افسران ایک دوسرے کو مٹانے پر تل گئے احکامات نہ ماننے پر اکائونٹس کلرک نے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کی پٹائی کر دی
اسلام آباد ریڈزون میں واقع غربت مٹائو وزارت میں ناجائز مطالبات کرنے پر اکائونٹس کلرک نے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن امین جان ملک کی پٹائی کردی۔وزارت میں موجود دیگر افسران قریب کھڑے تماشا دیکھتے رہے۔موقع پر موجود ملازمین نے دانستہ خاموش رہ کر اکائونٹسکلرک عبد الرحمن کی سپورٹ کی تا کہ جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کو مستقل طور پر سبق سکھایا جا سکے۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریڈ زون میں ایواکیوٹرسٹ میں واقع غربت مٹائو وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری احسن جان ملک کو اس وقت شدید مشکل کا
سامنا کرنا پڑا جب اکائونٹس کلرک عبد الرحمن نے ان کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں غریبوں کے لئے مختص فنڈز میں ہیرا پھیری نہیں کر سکتا اس پر امین جان ملک طیش میں آگئے لیکن اکائونٹس کلرک عبد الرحمن نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امین جان ملک کی دھلائی کر دی اور وزارت کے دیگر لوگ قریب کھڑے تماشا دیکھتے رہے ۔اس دوران تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو اطلاع دی گئی تو ایک اے ایس آئی نے وقوعہ ملاحظہ کر کے رپورٹ میں ۔اس حوالے سے جب جوائنٹ سیکرٹری امین جان ملک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تاہم جب انہیں بتایا گیاکہ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے وقوعہ کی رپٹ درج کی ہے تو کہنے لگے کہ میں نے سیکرٹریٹ پولیس کو مشورے کے لئے بلایا تھا البتہ یہ جھوٹ ہے کہ میرے ساتھ کوئی مارکٹائی کا واقعہ ہوا ہے ۔البتہ اکائونٹس کلرک عبد الرحمن نے رابطہ کرنے پر درخواست کی کہ میں معاملے کو بڑھاوانہیں دینا چاہتا اس لئے معاملے کو ٹھنڈا کرنے میں میری مدد کریں اور نہ ہی میرے کوئی سیاسی عزائم ہیں ۔دوسری طرف عینی شاہدین نے بتایا کہ جوائنٹ سیکرٹری امین جان ملک پہلے بھی مبینہ طور پر مختلف غیر قانونی وینٹلائرز کی مد میں فنڈز نکلوانے کی کوشش کرتے رہتے ہیںاور اس دھندے میں انہیں ایک اعلیٰ عہدیدار کی سرپرستی بھی حاصل ہے اس لئے وزارت کے افسران نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے امین جان ملک کی مبینہ درگت روکا نہیں ۔واضح رہے کہ مذکورہ وزارت کے قیام کا مقصد غربت ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہے لیکن اس واقعہ نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں کہ غربت تو صرف افسران کی ختم ہو رہی ہے۔