دبئی: معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عید کے بعد وزیراعظم عمران خان دس سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے، پالیسی میں پانچ سال کاایکشن پلان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس کونسل یواےای میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں معاون خصوصی زلفی بخاری ، صدراورسی ای اواےآروائی سلمان اقبال اور پاکستان کےسفیرافضال محمود نے شرکت کی۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے تقریب سےخطاب کرتے کہا عیدکےبعدعمران خان10سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے، ٹورازم پالیسی میں5سال کاایکشن پلان ہوگا ۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ پرتمام سیاحتی مقامات کی معلومات مہیاکی جائیں گی اور پاکستانی کاروباری شخصیات بھی یواےای میں پاک سیاحت کوفروغ دیں۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کےشعبےکافروغ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں آج تاریخ کی ریکارڈ سیاحت ہورہی ہے سیاحتی مقامات کے لیے سڑکوں کےجال کووسیع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات سوئٹزرلینڈسےبھی زیادہ خوبصورت ہیں، سوئٹزرلینڈ ہر سال لوگ صرف اسکی کرنے جاتے ہیں اور ہر سال اسکی کے ذریعے 80ارب ڈالر کماتا ہے، پاکستان میں جس کوالٹی کی اسکی ہے، اس کی دنیامیں مثال نہیں۔