Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

عوام ہوشیار! بارش سے متعلق خطرناک پیش گوئی، تعلیمی سرگرمیوں کی معطلی کا اعلان


کویت سٹی: کویتی عوام کے لیے انتباہ جاری ہوا ہے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے ملک بھر میں بارشیں متوقع ہیں جس سے مختلف علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔ موسم کی خراب صورت حال کے پیش نظر ملازمت کے اوقات کار بھی تبدیل کیے جاسکتے ہیں تاہم اب تک اس ضمن میں کوئی فیصلہ نہیں آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسمی حالات کے باعث وزارت تعلیم نے آج صرف طلبا کے لیے پڑھائی اور امتحانات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اسکولوں میں تعلیمی اور انتظامی ادارے معمول کے مطابق اپنا کام شروع کریں۔

کویتی وزیر تعلیم ڈاکٹر علی المضف نے 03 جنوری 2022 کو تمام سرکاری و پرائیویٹ عرب اور غیر ملکی تعلیمی نظاموں میں عوامی تعلیم، مذہبی تعلیم، خصوصی تعلیم کے طلبا کے لیے پڑھائی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کل ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیے۔ شہریوں کو احتیاط تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Exit mobile version