نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سسٹی کرنے کی منظوری دی ہے اور یہ منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
نیپرا کے مطابق اس فیصلے سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہو گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق صارفین کو کمی کا ریلیف 3 ماہ کے لیے ملے گا۔