Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 عمران خان کہتے تھے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھے تو سمجھ جاؤ وزیراعظم چور ہے، اپوزیشن نے وزیر اعظم کو ماضی یاد دلا دیا
کراچی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جاؤ کہ وزیراعظم چور ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کچھ ماہپہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہوتا تو ٹی وی چینل ایک ہینڈسم لیڈر کے پرانے ٹوئٹ نکال کر دکھایا کرتے تھے جن میں عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا ہوتا تھا مگر اب پی ٹی آئی باربار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
بڑھا رہی ہے مگر ٹی وی چینل خاموش ہیں۔دریں اثنا نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دو ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ ملک چلانا اس نااہل اور نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں، گزشتہ دو ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 16 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صرف جنوری میں حکومت نے تیل کی قیمتوں میں 12 روپے کا اضافہ کیا ہے، قیمتوں میں عدم توازن سے ظاہر ہوتا ہے حکومت غیر مستحکم ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ کل ہی وزیر اعظم نے مہنگائی میں کمی کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم کو غلط معاشی اشارے بتائے جاتے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں متعلق وزیر اعظم کے ماضی کے بیانات موجود ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ اب حکومت بتائے پیٹرول کی مد میں پیسے کیا وزیراعظم کے جیب میں جا رہے؟