Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 عمانی شہری نے 8 کلو وزنی چقندر کاشت کرلیا
مسقط : عمانی شہری نے آٹھ کلو سے زائد وزن کا چقندر کاشت کرلیا، چقندر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عمان کے ایک شہری کے فارم پر کئی کلو وزنی چقندر اگ آئی ہے۔
چھ ماہ قبل شہری نے چقندر کی فصل لگائی تھی اب فصل کی کٹائی ہوئی تو تمام چقندریں نارمل تھی لیکن ایک چقندر معمول سے ہٹ کر 8 کلو سے زیادہ وزنی تھی، جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گیا۔
شہری نے چقندر کے فائدے بھی بتائے تاکہ لوگ گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ چقندر کا استعمال کریں۔
چقندر میں شکر کے علاوہ کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، آئرن، فائبر، سوڈیم، زنک، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن بی اور وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے۔
شہری نے بتایا کہ چقندر بلڈ پریشر کو مستحکم رکھتا ہے اور ورزش یا ایتھلیٹک کارگردگی میں اضافہ کی وجہ بنتا ہے جبکہ نظام انہضام کو بہتر بنانے کے لیے بھی کارآمد ہے۔ :
شہری کا کہنا تھا کہ چقندر کینسر کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہے۔