سیالکوٹ :علامہ اقبال کی والدہ کے نام پر جی سی یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا سیاستدانوں کی اپنے والدین کے نام ترقیاتی منصوبوں کی روایت ختم کررہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کوٹیکس دہندگان کےنام سے منسوب کرنے کی منفردمہم جاری ہے ، مہم میں علامہ اقبال کی والدہ کے نام پر یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
آج سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا روڈ سنگ بنیاد شہر کے سب زیادہ ٹیکس پیئرز سے رکھوایا گیا! یونیورسٹی کو کسی سیاسی شخصیت کی بجائے علامہ اقبال کی والدہ امام بی بی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے! عوامی ٹیکس کے پیسے سے اپنی یا خاندانی سیاست کی تشہیری روایت ختم ہونی چاہیئے! pic.twitter.com/qEchnRFZYg
— Usman Dar (@UdarOfficial) June 2, 2021