Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ: وکلا کے تمام غیر قانونی چیمبرز مسمار کرنے کا حکم
Abdul Rehman
اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے وکلا کے غیر قانونی چیمبرز گرانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسلام آباد بار کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلراز احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسلام آباد بار کی درخواست خارج کردی ہے اور غیر قانونی چیمبرز مسمار کرنے سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھا ہے۔
سپریم کورٹ نے وکلا کی متبادل جگہ ملنے تک وقت دینےکی استدعا کو بھی مسترد کردیا، چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دئیے کہ وکلا کا فٹبال گراؤنڈ پر کوئی حق دعویٰ نہیں، کس بنیاد پر غیر قانونی چیمبرز کو برقراررہنےدیں؟، جس نے پریکٹس کرنی ہے اپنادفتر کہیں اور بنالے۔
اس موقع پر اسلام آباد بار کے وکیل نے کہا کہ فٹبال گراؤنڈ پر کئی عدالتیں بھی بنی ہوئی ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ جو عدالتیں گراؤنڈ کی زمین پربنی ہوئی ہیں وہ بھی مسمارکردیں، کسی غیر قانونی کام کو جواز کیسےفراہم کردیں؟۔