عالمی برادری انٹرنیٹ پر نفرت انگیز مواد اور انتہاپسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، وزیراعظم

0


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری انٹرنیٹ پرنفرت انگیز مواد، انتہاپسندی کو روکنےکیلئےاقدامات کرے، اگر عالمی رہنما فیصلہ کریں اس کیخلاف ایکشن لینے کا تویہ مسئلہ حل ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کینیڈامیں پاکستانی نژاد خاندان کےقتل پرعوام حیران ہے ، اس حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نفرت انگیزویب سائٹس ہیں جو انسانوں میں نفرت پیداکرتی ہیں ، ان ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی کارروائی ہونی چاہیے، کینیڈا کے وزیراعظم سے یہ معاملہ اٹھایاہے، کینیڈین وزیراعظم آن لائن نفرت اور اسلاموفوبیاسےلڑنےکی اہمیت سمجھتا ہے۔

وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انٹرنیٹ پرنفرت انگیز مواد، انتہاپسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے ، اگرعالمی رہنما فیصلہ کریں اس کیخلاف ایکشن لینےکا تویہ مسئلہ حل ہوجائے ، اہم بات یہ ہےمغربی ممالک کےسربراہان اس مسئلےکوسمجھتے نہیں ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان خاندان پرحملےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا تھا کینیڈامیں پاکستانی نژادخاندان پر حملےکاسن کر افسوس ہوا ، دہشت گردی کاواقعہ مغربی ممالک میں بڑھتےاسلاموفوبیاکی عکاسی کرتا ہے، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here