Todays News

طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کیا جارہا ہے؟ بڑی خبر آگئی


کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتا وفاقی حکومت بچوں کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کررہی ہے یا نہیں لیکن ہم نے آج اس حوالے سے بات کرنی ہے اور پھر اعلان کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیرتعلیم نے کہا کہ آج ہم طلبا کے امتحان یا پروموٹ اور تعلیمی اداروں کی بندش سمیت دیگر اہم فیصلے کریں گے، سندھ حکومت نے واضح کردیا تھا کہ آئندہ فیصلے تک اسکول بند رہیں گے، ابھی تک حکومتی سطح پر نہیں کہا گیا کہ کورونا ختم ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

سعید غنی نے بتایا کہ عید کے دوران لاک ڈاؤن سے کم کیسز رپورٹ ہوئے تھے، سندھ حکومت کی جانب سے کسی نے نہیں کہا کہ کورونا ختم ہوگیا، یہ ضرور کہا ہے کہ کورونامیں کمی ہوئی ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کورونا سے بچاؤ کے لیے اگر کچھ سخت فیصلے کرنا پڑیں توکریں، یہاں سخت فیصلے کیے جاتے ہیں تو باتیں بننا شروع ہوجاتی ہیں، ہمیں کورونا پر سیاسی پوائنٹ اسکورننگ نہیں کرنی چاہیئے۔

Exit mobile version