Todays News

صدر جو بائیڈن کا سپریم کورٹ کی اصلاحات کا فیصلہ


واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے سپریم کی اصلاحات کےلیے ماہرین کا کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے سپریم کورٹ کی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے کیوں کہ صدر بائیڈن نے الیکشن مہم کے دوران سپریم کورٹ کی اصلاحات کا نعرہ لگایا تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات کےلیے ماہرین کا کمیشن تشکیل دیا جائے گا، یہ کمیشن ججز کی تعداد میں اضافہ اور مقدمات کے انتخاب اور ضابطوں پر غور کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے اپنے دور میں سپریم کورٹ میں تین ججز تعینات کیے تھے، امریکی سپریم کورٹ میں 9 میں سے 6 ریپبلکنز صدور نے تعینات کیے ہیں۔

Exit mobile version