کراچی: صحافی اطہر متین قتل کیس میں پولیس نےاہم ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، صوبائی وزیر سعید غنی نے تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے صحافی اطہر متین قتل کیس میں پولیس نے اہم ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، ملزم کی گرفتاری گزشتہ رات سندھ بلوچستان بارڈر کے قریب سے عمل میں لائی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جدیدٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کی گئی، ملزم کو تحقیقات کے لئے کراچی منتقل کیا جارہا ہے جہاں متعلقہ افسران ملزم سے تفتیش کریں گے۔
سماء ٹی وی سے منسلک اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک شخص اشرف کو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ انشا اللہ قاتل کو قانون کے مطابق سزا بھی دلوائی جائیگی۔ اس پورے کیس میں جسطرح پولیس نے جانفشانی سے کاوشیں کی ہیں وہ لائق تحسین ہیں اسی طرح سندھ پولیس پر عوام کے اعتماد میں آضافہ ہوگا۔
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) February 26, 2022