فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا

0


اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفے دے دیا، جس کے بعد عدالت نے فیصل واوڈا کے خلاف دہری شہریت چھپانے پر نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف دہری شہریت چھپانےپرنااہلی کیس پرسماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست سماعت کی۔

وفاقی وزیر کے وکیل نے بتایا کہ فیصل واڈا نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفے دے دیا ہے، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا فیصل واڈا کو ابھی تک الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائڈ نہیں کیا، وہ آج سینٹ الیکشن میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔

فیصل واوڈا کے استعفےکی کاپی عدالت میں پیش کی گئی ، وکیل فیصل واوڈا نے کہا فیصل واڈا کے استعفے نامے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں، ان کے استعفے کے بعد درخواست نااہلی غیر موثر ہو گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا سینیٹر بنے کی بھی اہلیت نہیں رکھتے، جس کے بعد عدالت نے فیصل واوڈا کے خلاف دہری شہریت چھپانے پر نااہلی کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here