Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

’’صابن، شیمپو اورمشروبات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ‘‘ سرخ مرچ پائوڈر کی قیمت میں فی کلو 500روپے کا اضافہ کر دیا گیا


مکوآنہ  مہنگائی کے طوفان سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی آخری امید بھی ٹوٹ گئی، گھی کے بعد اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر مرچ پاوڈر، مختلف اچار، مشروبات، مصالحہ جات اور دیگر اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوئیں تو عوام کی چیخیں نکل گئیں۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام جائیں تو جائیں کہاں، سستی اشیائ اشیاء ڈھونڈنے کے لئے گھر سے نکلے یوٹیلیٹی اسٹورز کیجانب لیکن حکومت نے وہاں بھی مہنگائی کا بم گرا دی نئے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق 100 گرام مرچ پاوڈر کی قیمت میں 50 روپے، مختلف اچار کے ڈبوں کی قیمت

میں 60 روپے، مشروبات کی بوتل 30 روپے، مصالحہ جات 40 روپے، شیمپو کی بوتل 11 روپے، کپڑے دھونے کا پاوڈر کا پیکٹ 5 روپے مہنگا کر دیا گیا ھے جس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہو گا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔قبل ازیں یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ ریٹس پر ملنے والی اشیاء دستیاب ہی نہیں، ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، دالیں، چاول، چینی اور گھی دستیاب نہیں، انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی میں مشکلات،ہیڈ آفس انتظامیہ اسٹورز سے سبسڈائزڈ اشیاء کی بلیک مارکیٹ میں فروخت رکوانے میں بھی ناکام ،ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی نااہلی اور آپس کے اختلافات سے ادارے کی کارکردگی بری طرح سے متاثر ہوئے ۔ذرائع کے مطابق درآمدی چینی آئندہ چند روز میں یوٹیلیٹی سٹورز کو فراہم کی جائے گی ، درآمدی چینی کی آمد سے صارفین کو فراہمی کا عمل بہتر ہوجائیگا۔

Exit mobile version